عالمی برادری کاموغادیشو ٹرک بم حملہ کی شدید مذمت

October 16, 2017

امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور فرانس نے صومالیہ کے صدر مقام موغادیشو میں ہونے والے ٹرک بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے صومالیہ کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے افریقی یونین کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ 14اکتوبر کو صومالیہ میں ایک حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک موغادیشو کے ایک ہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرا دیا ، جس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد300تک پہنچ گئی ہے۔