بابر اعظم کم سے کم اننگز میں سات سنچریاں بنانیوالے پہلے بیٹسمین

October 16, 2017

پاکستان کے تیئس سالہ بیٹسمین بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں کم سے کم اننگز میں سات سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

بابر اعظم نے 2015 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری 16ویں اننگز میں پچھلے سال ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی، تین میچز کی سیریز میں اُنہوں نے تین مسلسل سنچریاں بنانے کا کارنامہ بھی سر انجام دیا۔

تقریبا ایک سال بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بناکر ایک ہی ملک میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے ایک ایک سنچری آسٹریلیا اور ا ور ویسٹ انڈیز کے میدانوں میں بھی اسکور کی ۔

وہ 33 اننگز میں سات سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، اس سے پہلے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 41 اننگز میں انجام دیا تھا۔