ایران نے عراقی کردستان کیساتھ سرحد بند کرنے کی تردید کردی

October 17, 2017

ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزر گاہوں کو بند کرنے کی تردید کردی۔

اس سے پہلے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کی جانب سے نامعلوم ذریعے کے حوالے سے یہ خبر دیے جانے کے بعد کہ ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزر گاہوں کو بند کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے متضاد رپورٹیں سامنے آ رہی ہیں۔

کُرد ذمّے دار نے گزر گاہوں کی بندش کی تصدیق کی تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے اس کی تردید کی ہے۔ ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ "جیسا کہ ہم نے پہلے اعلان کیا کہ ہم نے کردستان کے لیے اپنی فضائی حدود کو عراق کی مرکزی حکومت کی درخواست پر بند کیا تھا۔ مرے علم کے مطابق اس علاقے میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے"۔