اردن کی شادیہ پہلی ڈبلیو ڈبلیو ای عرب خاتون ریسلر بن گئی

October 17, 2017

اردن کی شادیہ بسیسو فری عالمی ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی ڈبلیو ڈبلیو ای عرب خاتون بن گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’WWE‘ کے ساتھ معاہدے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شادیہ بسیسو نے کہا کہ "میرے لیے یہ غیرمعمولی اعزاز کی بات ہے کہ پورے مشرق وسطیٰ سے میں واحد خاتون ریسلر منتخب ہوئی ہوں۔

میرے لیے عالمی فری ریسلنگ کمپنی کے ساتھ کام واقعی حیرت انگیز ہوگا۔"ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں نے کمپنی کے زیراہتمام اورلانڈ میں قائم تربیتی مراکز کا بھی دورہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ میں ’Mae Young Calssic‘ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں بھی موجود تھی۔ میں نے ذاتی تو طور پر کمپنی کی ریسلنگ میں پیشہ وارنہ مہارت اور دلچسپی کو دیکھا ہے۔ میں بے تابی کے ساتھ ریلسنگ کی دنیا کی ’ہیروئن‘ بننے کا خواب دیکھ رہی ہوں‘۔

شادیہ بسیسو برازیل مین ہونے والے Jujutsu مقابلوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔