سید علی گیلانی بھارت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، چوہدری محمد اشرف

October 17, 2017

لوٹن(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے سنیئرنائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا ہے قائد حریت کشمیر سید علی گیلانی اس عمر میں بھی بھارت کے سامنے ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ آٹھ سال ایک طویل عرصہ گھر میں نظر بند ہونے کے باوجود پوری قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں بھارت ایک 90 سال کے بزرگ سے اس قدر خائف ہے کہ انہیں کسی جنازے اور مسجد تک جانے کی اجازت بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے بھارت کے جرنیل اور دانشور طبقہ مودی سرکار کو مشورے دے رہا ہے کہ فوجی دہشت گردی اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج گٹھیاحرکتیں کر رہی خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے اس سے بھارت کی بزدلی ثابت کر رہے ہے کہ مودی کس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اس کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کرسکتا کشمیری عوام کی قیادت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے اور بھارت اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔