جدید ماڈلز کی فراری گاڑیوں کا میلا سج گیا

October 17, 2017

چلی میں فراری کی70ویں سالگرہ کے موقع پر دلکش اور جدید ماڈلز کی فراری گاڑیوں کا میلا سجایاگی۔

جہاں برانڈ فراری کی چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جس نے سینکڑوں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

اس موقع پر 55سے زائد کلاسک اور جدید فراری گاڑیوں کو نمائش کا حصہ بنا یاگیا جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار ، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔