پراگ میں چار روزہ سالانہ لائٹ فیسٹیول

October 18, 2017

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چار روزہ لائٹ فیسٹیول"سگنل"اختتام پذیر ہوگیا ۔

رات کے اندھیرے میں منعقدکیے جانے والے اس فیسٹیول میں جہاں دنیا بھرسے کئی لائٹ آرٹسٹ اور ڈیزائنرزنے شرکت کی وہیں لوگوں کی بڑی تعدادنے اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے شہر کے مرکز کا رُخ کیا۔

اس لائٹ فیسٹیول کے دوران شہر کی تاریخی،بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں،لیزرپراجیکشن،وڈیو میپنگ اور آتش بازی کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں برس بھی اس فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے روشنیوں کا نظارہ کیا۔