سات کلو وزنی بچے کی پیدائش پر لوگ حیران

October 18, 2017

ویتنام کی ایک خاتون کے گھر بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے خود اس کے والدین سمیت سب کو حیران کردیا ہے۔

بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہفتے کے روز مقامی اسپتال میں ہوئی، بچے کا وزن 15.7 پونڈ جو کہ (7.1) کلو گرام ہے۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے مجھے بچے کے وزن کا بتایا تو مجھے یقین ہی نہیں ہوا۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق بچے کا وزن 7.1 کلو گرام ہے جب کہ ماں اور بچہ دونوں مکمل طورپر صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی جوڑے کے ہاں وزنی بچے کی پیدائش 2013 میں ہوئی تھی جس کا وزن پیدائش کے وقت 4.2 کلو گرام تھا۔