جنگل کی آگ سے ہلاکتیں، پرتگالی وزیرداخلہ مستعفی

October 18, 2017

پرتگال میں جنگلات کی آگ سے سو سے زائد افراد کی ہلاکت پر پرتگالی وزیر داخلہ مستعفی ہو گئیں، جبکہ آگ کی شدت میں اب کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

پرتگال میں اتوار کو لگنے والی آگ سے اب تک اکتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ جون میں لگنے والی آگ میں سو سے چونسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے، اپوزیشن نے وزیراعظم سے بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعظم پرتگال انتونیو کوسٹا اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

دریں اثنا امریکی ریاست کیلی فورنیا اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ میں کمی آنا شروع ہوگئی ،فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کیلی فورنیاکےشہر Sonoma اور کاؤنٹی Napa میں فائر فائٹرز نے جنگلات میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پالیا، جبکہ سانتا کروز کاؤنٹی میں ایک اور نئی آگ بھڑک اٹھی ہے۔