لانڈھی،شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

October 19, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا،تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس گزشتہ شب گشت کررہی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان لانڈھی 89گراؤنڈ کے قریب ٹرک ڈرائیور سے لوٹ مار کررہے تھے ، پولیس اہلکاروں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موٹر سائیکل سے نیچے گرگیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے زخمی کو حراست میں لے کر اسکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس نے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادیا ہے۔