دانتوں اور سر کے ذریعے حیران کن کرتب

October 19, 2017

دنیا بھر میں کئی نوجوان ایسے ہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کر تے اورہر خطرہ مول لیتے ہوئے ایسے کارنامے اور اسٹنٹس پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول جائیں۔

کرغستا ن سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک فولادی جسم کے مالک شخص نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے خطرناک اسٹنٹس پرفارم کئے کہ شائقین حیران رہ گئے۔

اس شخص نے اپنے دانتوں کے ذریعے نا صرف بھاری بھرکم وزن اٹھانے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا بلکہ انہی دانتوں کے ذریعے کئی کلو وزنی گاڑی بھی با آسانی کھینچ ڈالی۔

اس شخص کی طاقتوری کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے اسے آئرن مین کا نام دیا گیا ہے جو نا صرف دانتوں کا استعمال کرتے صرف دانتوں کا استعمال کرتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس پرفارم کرتا ہے بلکہ ماتھے کے ذریعے کیلیں ٹھونکنا اور نکالنا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔