قائمہ کمیٹی پورٹس اینڈ شپنگ کا دورۂ کے پی ٹی ،افسران کی بریفنگ

October 20, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ نے جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر کمیٹی کو کے پی ٹی افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل بزنجو کے علاوہ کمیٹی کے چیئر مین سید غلام مصطفی شاہ ، ڈاکٹر عارف علوی ، میر اعجاز حسین جھکرانی ، ، چوہدری محمد طفیل ، رانا محمد حیات خان ، مہر اشتیاق احمد ، مسز محی الدین جمالی ، شاہین شفیق ،روبینہ خورشید عالم ، پیر محمد اسلم ، خلیل جارج، عامر علی خان مگسی اور ملک محمد عامر ڈوگر موجود تھے۔