جیکب آبا د میں اتائی ڈاکٹروںکے 14کلینک سیل

October 20, 2017

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبا د میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی 14کلینک سیل، اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے ڈنگر محلہ میں ڈاکٹر جمیل اوڈھو، عرفان پٹھان،حیمن داس ،تارا چند،شام، ڈاکٹر غلام رسول لاشاری، اسپیشل فورس محلہ میں محبوب بروہی ،حاکم انڑ، منوج ،وسیم ،منو جنتا حال کے قریب ڈاکٹر دیپک کمار ، سمیت 14 اتائی ڈاکٹروں کی کلینکس سیل کر دیں اس سلسلے میں رابطے پر اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر کارروائی کی ہے۔