علماء محاذ کے زیر اہتمام امام زین العابدین سیمینار،علامہ مرزا یوسف و دیگر کا خطاب

October 20, 2017

کراچی (پ ر ) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام امام زین العابدین ؓ سیمینار مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ اور سیاسی زعماء نے شر کت کی۔مقررین نے کہا کہ کہا کہ امام زین العابدین نے مصائب و مشکلات سہہ کر دین مصطفویٰ ﷺ کی حفاظت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیا ۔سیمینار سے مولانا قاری اللہ داد،مولانا محمد امین انصاری،علامہ عقیل انجم ،علامہ علی کرار نقوی ،مولانا سلیم اللہ ترکی ،مولانا جعفر الحسن تھانوی،علامہ عبدالخالق فریدی و دیگر نے خطاب کیا۔