مرا کش میں آل جدہ ہارس فیئر میلے کا آغاز

October 20, 2017

افریقی ملک مرا کش میں گھو ڑوں کے 10ویں سالانہ بین الاقوامی میلے کا شاندار آغاز کردیا گیا ۔ آل جدہ ہارس فیئرمیلے کا آغاز مراکش کے ولی عہد شہزادہ مولے حسن نے کیا جبکہ اس موقع پر ان کیلئے شاندار شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس بین الاقوامی میلے میں سعودی عرب، ناروے، قطر، امارات،سوڈان، فرانس، ترکی اور الجیریا سمیت کئی ممالک سے اعلیٰ نسل کے گھوڑے شریک ہیں جو رکا وٹیں عبو ر کرنے سمیت مختلف مقابلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقامی پارک میں منعقد ہونے والا یہ میلا 7روز تک جاری رہنے کے بعد 22اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔