سیپرانے چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل کو کنٹریکٹرز کمپنیوں کی رجسٹریشن سے روکدیا

October 20, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( سیپرا) نےچیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سینٹرل کو کنٹر یکٹرز کمپنیوںکی رجسٹریشن سے روک دیا۔ سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرمین کے نام خط جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ سیپرا رولز 29(4)کے مطابق کوئی پروکیورنگ ایجنسی کنٹریکٹرز کمپنیوں کی رجسٹریشن نہیں کرسکتی ان کی اہلیت کے بارے میں جانچنے کے لئے رولز کے مطابق ہی دئیے قوانین پر عمل کرتے ہوئے پرفیشنل ادارے کی رجسٹریشن اور اس کام سے متعلقہ فیلڈ کی ہو جیسا کہ قانون میں واضح ہے اسے یقینی بنائے۔ حصولی ایجنسی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان اصول اور ایس پی پی آر رولز 2010 (ترمیم 2017) کی تعمیل یقینی بنائے۔ کراچی کنسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو کنٹریکٹرز کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق آگا ہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے پر کراچی کنسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (سندھ) کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے غیر قانونی عمل کو روکنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے بروقت کارروائی پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔