کراچی: لانڈھی میں پولیس مقابلہ ،ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

October 20, 2017

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو میں نوجوان سے لوٹ مار کرتے ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔

لانڈھی کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس ایک کو ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

دوسری جانب عائشہ منزل پر لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان ہوٹل کے باہر بیٹھے نوجوان کو لوٹ رہے ہیں ، جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری پر تشدد بھی کیا اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔