برطانیہ؛سب سے پرانی کار فروخت کے لیے پیش

October 20, 2017

برطانیہ کی سب سے پرانی کار فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ ایک سو تئیس سال پرانی کار ڈھائی لاکھ پاونڈ یعنی چونتیس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد روپے میں فروخت ہوگی ۔

برطانیہ کی قدیم ترین کار کی خاص بات یہ ہے کہ ایک صدی سے زیادہ وقت گذرنے کے باوجود اب بھی ڈرائیو کرسکتے ہیں ۔

اٹھارہ سو ستاسی میں دو انجینئر بھائیوں چارلس اور والٹر سینٹلر نے بھاپ کے انجن سے چلنے والی یہ کار بنائی گئی تھی لیکن دو سال بعد اسے میکینیکل سواری کے طور پر غیر قانونی
قرار دے دیا گیا۔

اٹھارہ سو چورانوے انہوں نے اس گاڑی میں سلنڈر پیٹرول انجن نصب کردیا ، یہی گاڑی اب فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔