دیپیکا پاڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں، مداح بھڑک اٹھے

October 21, 2017

ممبئی (ایجنسیاں)دیپیکا پاڈوکون کا لباس تنقید کی زد میں آگیاان کے اس لباس کو فیشن کی تباہی سے تعبیر کیا جارہا ہے، مداحوں کا خیال ہے کہ فلم’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے۔رنگوں اور فیشن کی دنیا شوبز سے وابستہ فنکار کئی بار اس طرح کے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو کسی کو ایک نظر نہیں بھاتے، ایسا ہی معروف بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ بھی ہوا جب انہوں نے سبز رنگ کا بھڑکیلا لباس پہنا جس کے بعد مداحوں نے ان کی خوب کلاس لی، اور فیشن کی دنیا سے وابستہ دیپیکا کو کھری کھری سنا دی اور انہیں فیشن کے ڈھنگ بھی بتا دیئے۔ان کے اس لباس کو فیشن کی تباہی سے تعبیر کیا جارہا ہے، مداحوں کا خیال ہے کہ پدماوتی کی ریلیز سے قبل یہ لباس انتہائی نامناسب ہے۔