چاند نظر نہیں آیا،یکم صفر المظفر کل ہوگی

October 21, 2017

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ِصفر المظفر1439؁ء کا چاندجمعہ کو نظر نہیں آیااور یکم صفر المظفراتوار22اکتوبر کو ہوگی،دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس) مفتی منیب الرحمٰنکیزیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے اراکین مولانا اسد دیوبندی، مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری نذیراحمد نعیمی، مولاناصابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شر کت کی۔