صدر ممنون حسین اور اسفندیار ولی (ڈمیز) آج ”خبرناک“ کی رونق بڑھائیں گے

October 21, 2017

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو صدر ممنون حسین اور اسفندیار ولی (ڈمیز) مہمان ہوں گے دونوں شرکاءاپنی دلچسپ گفتگو سے شو کی رونق بڑھائیں گے۔ پروگرام کے دوران ڈمی صدر کا کہنا تھا کہ میں”پڑا پڑا ترق رہا ہوں یہ ترقی کیا کم ہے؟“۔دوسری جانب ڈمی اسفند یار ولی نے شکوہ کیا کہ ”کون کہتا ہے میں سیدھے منہ بات نہیں کرتا؟“۔طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ میں ”حلقہ یاراں سے مشاورت، صدارتی یا پارلیمانی نظام میں کونسا بہتر اور صدر دولہا اور ٹیکنو کریٹ شہہ بالا“ کے موضوع پر بھی گفتگو ہوگی۔ ایک سیگمنٹ میں اس بات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا کہ کیا سوشل میڈیا سے والدین کی لاچاری بڑھ گئی ہے؟۔ علی میر کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔