سلمان مجاہد ایم کیو ایم سے خارج

October 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی ڈسیپلینری کمیٹی کی سفارش پررکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے ۔کارکنان و ذمہ داران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انکا اب ایم کیوایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ان سے جلد قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی لے لیا جائے گا۔