سندھ میں سب سے زیادہ لوٹ مار ہے، عمران خان

October 21, 2017

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے میں ہے۔

عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے، کیونکہ سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا گیا ہے جو باہر بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے، ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں روزگاراور غربت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں،چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا۔

انہوںنے عوام کو سہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہسندھ کے لوگوں کو اپنا پیغام بتانے آرہے ہیں۔