فلم فرڈینینڈکی نئی جھلکیاں جاری

October 21, 2017

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم فرڈینینڈکی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے جسے لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی ہوتی ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا،مارک ویلے،جیبریل ایجلیسیاس،کیٹ میک کینن،پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگرشامل ہیں۔

پال فیج اور جان ڈیور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔