جنوبی کوریا میں سیول انٹرنیشنل ایرو اسپیس اور ڈیفنس نمائش جاری

October 22, 2017

جنوبی کوریا میں سیول انٹرنیشنل ایرو اسپیس اور ڈیفنس نمائش جاری ہے۔

تینتیس ممالک کی چار سو سے زائد ایروبیٹک ٹیموں نے نمائش میں فضائی مہارت کے ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

6روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیاں شریک ہیں جو اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔

اس نمائش میں پیش کیے گئے جدید جنگی طیارے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔