پپری میں لائنوںکا رسائو ختم، پانی کی سپلائی بحال، پندرہ لاکھ گیلن یومیہ بچت ہوگی

October 23, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پپری فلٹر پلانٹ سے کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی 72،66،54،اور 48نچ قطر کی اولڈ اور نیو پپری مین لائنوں سے کل 33لیکیجز کا مکمل خاتمہ کردیا پندرہ لاکھ گیلن یومیہ پانی کی بچت ہو گی ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی اہم لائنوں سے رساوکے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کا آغاز کردیا ہے جبکہ شہر میں تقسیم آب کی لائنوں سے لیکیجز ختم کرنے کیلئے بھی متعدد مقامات پر کام جاری ہے ،دوسری جانب سیوریج لائنوں کی20 روزہ صفائی مہم تیزی سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے سپرنٹنڈنگ انجینئرڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو کو ہدایت کی تھی کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے اور پانی کے ذائع ہونے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں جس پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈبیلو ٹی ایم ،انچارج کے ڈی سول راشد صدیقی اور دیگر عملے نے دو روز کی سخت جدوجہد کے بعد پپری فلٹر پلانٹ سے کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی 72،66،54،اور 48نچ قطر کی اولڈ اور نیو پپری مین لائنوں سے کل 33لیکیجز کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،اس اقدام سے توقع ہے کہ یومیہ 1.5ملین گیلن پانی کو ذائع ہونے سے بچایا اور اسے شہریوں کو فراہم کیا جاسکے گا ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما کے آغاز سے قبل شہر میں بچھائی گئی تقسیم آب کی لائنوں سے تمام لیکیجز کا خاتمہ کرکے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں ،دوسری جانب ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر جاری 20روزہ سیوریج صفائی مہم کے دوران نارتھ کراچی 5نمبر بس اسٹاپ کے قریب 30انچ قطر کی دھنس جانے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کرلیا گیا جبکہ 7Dگورنمنٹ ویمن کالج کے قریب 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گی ہے ، گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے عقب میں 12اور 36انچ قطر کی لائن تبدیل کی گئی،ایکسپور سینٹر گلشن اقبال کے سامنے سیوریج لائن کی صفائی کا کام اتوار کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ، اورنگی ٹاؤن کی یوسی 19اور25میں سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا ،گلستان جوہر بلاک 1میں نئی سیوریج لائن بچھائی گئی بلاک15میں نئے مین ہولز تعمیر کئے گئے ہیں۔