پشاور زلمی کے تحت دیوالی اسپورٹس گالا

October 23, 2017

پشاور ( جنگ نیوز ) ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے لیے پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ دیوالی اسپورٹس گالا میں کرکٹ ،ٹگ آف وار ، ٹینس ، بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔