گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار زخمی ،جمشید دستی نے علاج کیلئے ساتھ بٹھالیا،2ہزار دیکر اتار دیا

October 23, 2017

جتوئی (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گاڑی کی ٹکر سے مبینہ طور پر ایک سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا ۔ جمشید دستی نے وقوعہ کی تردید کی ہے اور کہا کہ ان کی گاڑی سے ٹکر ہوئی نہ کوئی زخمی ہوا ،یہ محض الزام ہے، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی اپنی گاڑی میں جلسہ گاہ کی طرف آرہے تھے کہ جب وہ بستی اولکھ کے نزدیک پلی پر پہنچے تو ایک ضعیف العمرعبدالقادر جو اپنی سائیکل کھینچ کر پیدل آرہا تھا کہ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے زخمی ہوگیا موقع پر موجود افراد محمد رفیق،عبدالخالق کے بقول زخمی نے بتایا کہجمشید دستی نے اسے اپنی گاڑی میں اٹھا لیا مگر دوکلو میٹر کے فاصلے پر اسکی جیب میں دوہزار روپے ڈال کر اسے گاڑی سے نیچے اتار دیا ۔بعدازاں ہسپتال چوک جتوئی سےفری سروس کی اپنی فری سروس کی گاڑی چلا کر جتوئی جلسے گاہ میں پہنچے،دوسری طرف جتوئی پولیس نےڈاکٹ جاری کردیا اور کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کاروائی عمل میں لائیں گے ۔مزید براں جمشید خان دستی نے بتایا کہ میری گاڑی سے کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میں مظفر گڑھ سے خود بس چلاکر آیا ہوں جتوئی میں میرے پہلے جلسے سے خطاب پر جتوئی اوربخاری گروپ بوکھلا گئےاور اس قسم کی گھٹیا الزام تراشی پر اتر آئےہیں۔