اورنگی ٹاؤن،شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

October 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے،تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود رحیم شاہ کالونی کے قریب واقع قبرستان میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے،ایس ایچ او ممتاز مروت کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ رحیم شاہ کالونی گراؤنڈ سے دو ملزمان نے شہری سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے، پولیس ملزمان کی تلاش میں نکلی تو قبرستان میں پولیس کو دو مشکوک افراد نظر آئے پولیس جب انکے قریب پہنچی تو انہوں نے مبینہ طور پرپولیس پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی عمریں20سے25برس ہیں ،ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول،ایک تیس بور پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔