ڈائریکٹر جیمز ٹوباک پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

October 24, 2017

ہاروی وائنسٹائن کے اسکینڈل کے بعد ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا۔ فلم ڈائریکٹر جیمز ٹوباک کے خلاف خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جیمز ٹوباک کے خلاف اب تک 38 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کے جانے کی شکایات درج کرائی ہیں۔

خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ جیمز ٹوباک نے فلم میں کام کے عوض ان کا جنسی استحصال کیا۔\

دوسری جانب نیویارک پولیس نے ڈائریکٹر ہاروی وائسٹائن کی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاہے۔ ہاروی فلم اسٹوڈیو میں شہری حقوق کے خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔

نیویارک پولیس نے سمن کے ذریعے وائنسٹائن کمپنی سے وضاحت طلب کرلی۔سمن میں خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کی شکایات کا جواب طلب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسٹوڈیو آنے والی خواتین کے ساتھ سلوک پر بھی کمپنی سے جواب مانگا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ہاروی پر مختلف اداکارائوں نے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ شکایات کے بعد ہاروی وائنسٹٹائن کو کمپنی سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

جنسی ہراساں کیے جانے کی شکایات پر آسکر اکیڈمی نے ہاروی کی رکنیت معطل کردی۔