روس، دیوارپر تیز رفتاری سے چڑھنے کے سالانہ مقابلے

October 24, 2017

روس میں ہالی ووڈ فلم اسپا ئیڈر مین سے متاثر نو جوانوں کے لئے دیوار پر چڑھنے کے مقا بلے کا انعقاد کیا گیا ۔

ہر سال منعقد کیے جانے والے اس منفرد مقابلے میں نو جوانوں کی ایک بڑی تعدا د نے اس میں حصہ لیا اور بغیر کسی سہا رے کے صرف رسی کا استعما ل کر کے اپنے ہا تھوں اور پیروں کے ذریعے دیوارپر چڑ ھنے کا مظا ہرہ پیش کیا ۔

ان نو جوانوں کی چیتے سی پھرتی دیکھ کر شائقین حیرت زدہ ہوگئے اور تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔