گجرات ـ: پسند کی شادی میں ناکامی پرلڑکا،لڑکی کی خودکشی

October 29, 2017

گجرات کے علاقے منگووال میں پسند کی شادی میں ناکامی پرلڑکے اور لڑکی نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔

لڑکی کے گھروالوں نےکچھ عرصہ قبل اس کی مرضی کے خلاف شادی کردی تھی، لڑکی شادی کے بعد اپنے میکے آئی ہوئی تھیں، جہاں لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئیں۔