مصری فوج کی سینائی میں بمباری ،پانچ شدت پسند ہلاک

November 02, 2017

مصری فوج نے صوبہ سینائی کے شمالی علاقے میں فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی کے مطابق یہ بمباری شمالی صوبہ سینائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی تھی، بمباری سے قبل فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں ہوئی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بمباری میں پانچ شدت پند ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ شدت پسندوں کے زیر استعمال چار گاڑیاں اور دو ٹھکانے تباہ کردئیے ہیں۔