چھیچھڑے

November 13, 2017

’’جب میں وزیر اعظم بنوں گا تو …‘‘
ڈوڈو نے کچھ کہنا چاہا۔
’’تم وزیر اعظم کیسے بنو گے؟‘‘
میں نے بات کاٹ دی۔
’’ہمارا سیاسی اتحاد اگلا الیکشن جیتے گا۔‘‘
ڈوڈو نے دعویٰ کیا۔
’’اتحاد میں کتنی سیاسی جماعتیں ہیں؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’ابھی تو ایک ہی ہے، یعنی میری پارٹی۔
البتہ کئی این جی اوز ہیں۔‘‘
ڈوڈو نے جواب دیا۔
’’پارٹی میں رہنما کتنے ہیں؟‘‘
میں نے سوال کیا۔
’’بس ایک میں ہوں۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
پھر میں نے دلچسپی سے پوچھا،
’’ہاں تو تم کیا کہہ رہے تھے؟
جب تم وزیر اعظم بنو گے تو کیا؟‘‘