فلم مونسٹر پلانٹ کی نئی جھلکیاں جاری

November 15, 2017

خطرناک مونسٹر گاڈزیلاایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے اور اس ہی سلسلے میں بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی 32ویں فل اینی میٹڈم"مونسٹر پلانٹ"کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کوبن شیزونو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2048کے گرد گھوم رہی ہے جب گاڈزیلا اور دیگر دیوہیکل مونسٹرز کی تباہی کی وجہ سے انسان زمین کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں میمورو میانو،تاکاہیرو ساکورائی،یوکی کاجی،کینٹا میئیک اور کزویا نکائی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پولیگون پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ سائنس فکشن اینی میٹڈ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔