دبئی میں رنگا رنگ عرب فیشن ویک کا آغاز

November 17, 2017

دبئی میں رنگا رنگ عرب فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

عرب فیشن ویک میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں،4 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس دوران کئی ڈیزائنرز اپنے برائیڈل ملبوسات بھی پیش کررہے ہیں،15نومبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 4 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 18نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔