نیو یارک ، روس کے قیمتی اور نایاب ہیرے نمائش کے لئے پیش

November 17, 2017

نیو یارک کے میں روس کی مشہورکمپنی نے دنیا کے قیمتی اور نایاب پانچ دلکش ہیرے نمائش کیلئے پیش کر دئیے ہیں جن کی چمک دھمک اور منفرد ڈیزائن نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

ڈائنیسٹی ڈائمنڈ نامی اس کلیکشن میں ایک ہی کرسٹل سے تراشے ہوئے پانچ ہیرے نمائش کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ ہیرے ابتک کے سب سے مہنگے اور نایاب ہیرے ہیں ۔