مزید تین ہزار امریکی فوجیوں کی افغانستان آمد

November 17, 2017

افغانستان میں امریکی فوجی کارروائی میں اضافے کے حوالے سے تین ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کی نئی نفری افغانستان بھیج دی گئی ہے ۔

پنٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجودہ امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد تقریباً 14 ہزار تک ہو گئی ہے ۔ پنٹاگون کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کے تحت مزید 3 ہزار فوجی اہلکار افغانستان بھیجے گئے ہیں۔

افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی نئی حکمت عملی کے تحت نیٹو کے 3 ہزار اہلکار بھی چھ ماہ کے اندر افغانستان بھیجے جائیں گے ۔