روس : بس اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد ہلاک، دو زخمی

November 17, 2017


روس میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ روس کے وسطی علاقے میں ماسکو سے مشرق میں 765 کلومیٹر دور حادثہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران بس ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔

حادثے میں زخمی دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹریفک حادثے کی وجہ برف باری ہوسکتی ہے۔