کاروباری ہفتےکے اختتام پر تیزی، 100 انڈیکس کی 40800 کی نفیساتی حد پر مستحکم

November 18, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا ،جمعہ کو کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس میں 31پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، تاہم 100انڈیکس کی40800کی نفسیاتی حد پرمستحکم رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب36کروڑروپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت19.55فیصدزائد جبکہ51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس ایک موقع پر 40637پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاںحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت ڈیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 40910پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تام سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے سبب اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 31.09 پوائنٹس اضافے سے 40844.40پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طورپر349 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب36کروڑ47لاکھ ایک ہزار616روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب28ارب 96کروڑ24لاکھ30ہزار208روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 11کروڑ56ہزار20ہزار9300 شیئرزکاکاروبار ہواجو جمعرات کے مقابلے میں ایک کروڑ89لاکھ11ہزار470شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے۔