’بہت خوش ہوں بے یقینی ختم ہوگئی، ’ورنہ‘ ریلیز ہوگئی، ضرار خان

November 18, 2017

شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ تنازعات اور مشکلات کے مراحل طے کرتے ہوئےبلاخر با کس آفس کی زینت بن گئی۔فلم کی لیڈنگ کاسٹ میں شامل ولن کا کردار اداکرنے والے ضرار خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز پر بہت خوش ہیں، ورنہ ریلیز ہوگئی اور تمام خدشات ختم ہوگئے۔

باکس آفس پر دھماکے دار اینٹری نے آخر کار ماہرہ کے’ گردشی ستاروں‘کو بھی قرار آگیا ہے اور شعیب منصور کے نام اور کام کے ساتھ ساتھ مداحوں کے انتظار نے سنسر بورڈ کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

فلم ’آ بھی گئی اور’ ٹھا کرکے‘ چھا بھی گئی ۔سنسر بورڈ کا خدشہ بھی ختم سمجھیں ۔ فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کے بعد جس فنکار کی اداکاری کے چرچے زبان زد عام ہورہے ہیںوہ ہیں۔۔ انڈسٹری کے نئے۔۔’ سلطان‘۔۔۔ ضرار خان۔

فرسٹ ڈے ، فرسٹ شو کے موقع پر خصوصی انٹرویو میں ضرار خان سے جب ’جنگ ‘نے یہ سوال کیا کہ فلم میں ان کا کردار کس حد تک فلم کی کامیابی کی ضمانت بنے گا تو انہوںنے بے ساختہ انداز میں کہا کہ وہ خود یہ جواب جاننے سنیماہال تک آئے ہیںجہاں خود انہیںاور ان کے دوستوںکو بھی ٹکٹ مشکل سے ملے۔

ضرار نے اس انٹرویو میں بہت سی دیگر دلچسپ باتیںکیں، کئی رازوںسے پردہ اٹھایا جنہیں آپ زیر نظر رپورٹ سے منسلک ویڈیو میںملاحظہ کرسکتے ہیں: