دبئی میں رنگا رنگ عرب فیشن ویک کی رونقیں جاری

November 18, 2017

دبئی میں رنگا رنگ عرب فیشن ویک کی رونقیں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

5دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سال 2018کے موسم گرما اور بہارکی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کئی ڈیزائنرز اپنے برائیڈل ملبوسات بھی پیش کررہے ہیں۔

15نومبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 19نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔