موگابے کا خاندان عوام کے پیسوں پر عیش کرتا رہا

November 19, 2017

سینتیس سال ملکی خزانے اور عوام کے پیسوں پر عیش کرنے والے صدر موگابے کے خاندان کی پر تعیش زندگی کی جھلکیاں منظرعام پر آگئیں۔

عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتی رہی اور صدر موگابے کا خاندان دنیا بھر میں لگژری گھر، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، ہیروں سے مرصع انگوٹھیاں، گھڑیاں، جوتے اور لباس بنواتے اور استعمال کرتے رہے۔

شاپنگ کے لیے مشہور صدر موگابے کی اہلیہ نے ایک وقت میں ایک لاکھ بیس ہزار پاؤنڈ کی شاپنگ کی، دو لاکھ پاؤنڈ کا ہیرا اپنے اسکارف پر سجایا۔

بیٹے نے تین لاکھ پاؤنڈ کی رولز رائس لی اور بیٹی کی شادی پر تیس لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے گئے، جبکہ عوام کی حالت یہ ہے کہ زمبابوے میں ہر دس میں سے سات افراد غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔