کتا مالکان ناگہانی موت اور امراض قلب کےکم خطرے کا شکار ہوتےہیں

November 20, 2017

لندن( پی اے) کتا مالکان امراض قلب یا دوسرے ناگہانی اسباب سے موت کے کم خطرے کے حامل ہیں۔ یہ انکشاف 34لاکھ سویڈیز کی سٹڈی سے ہوا، ٹیم نے 40 تا80 سالہ افراد کی قومی رجسٹریز کا تجزیہ کیا اور اس کا موازانہ ڈوگ اونرز رجسٹریز سے کیا جس سے پتہ لگاکہ کتا مالکان میں خاص طورپر شکاری کتوںکے مالکان کے امراض قلب میںمبتلا ہونے کا کم خطرہ ہے، ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کتا رکھنے سے جہاں جسمانی سرگرمیوں میں مدد ملتی ہے کہ کتا رکھنے والے سرگرم افراد ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کتا رکھنے والے اپنے سماجی رابطوں اور عافیت میں اضافہ کرکے امراض قلب سے بچ سکتے ہیں یا ایسا مالک کے بیکٹرئل مائکرو بایٹوم میں تبدیلی سے بھی ممکن ہے۔ ریسرچ کرنے والوںکا کہنا ہے کہ کتے تنہا رہنے والوںکے لئے حفاظتی اثر کے حامل ہوتےہیں۔ اپسلا یونیورسٹی کے لیڈسٹڈی آتھر وینیا مبانگا نے کہا ہے کہ کتا رکھنے والے سنگل افراد کتا نہ ر کھنے والے افرا د کے مقابلے میں موت کے 33فیصد اور ہارٹ اٹیک کے 11فیصد کم خطرے کا شکار ہوتےہیں جس کا سبب کتے کا سنگل گھرانے میںخاندان کے فرد کی سی حیثیت کا حامل ہونا ہے۔ سٹڈی کیلئے ٹیم نےجو سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی 2001سے 2012تک کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا ہے ۔ سوئیڈن میں قومی ڈیٹا بیس میں ہسپتال کے ہر وزٹ کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور ڈوگ اونر شپ رجسٹریشن 2001 سے لازمی ہے۔