نپولین بونا پارٹ کے تاج سے نکالا گیا پتہ پونے 8 کروڑ روپے میں نیلام

November 21, 2017

پیرس (آئی این پی)عظیم فرانسیسی سپہ سالار نپولین بوناپارٹ کے تاج سے نکالا گیا ایک سونے کا پتہ تقریبا پونے 8کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔ 1804میں نپولین کی تاج پوشی کے لیے سونے کے پتوں والا تاج تیار کیا گیا اور وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے چھ پتے کم کردیے گئے تھے۔تاریخی اہمیت کا حامل ایک طلائی پتہ پیرس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس کے لئے زیادہ سے زیادہ بولی کا اندازہ ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔ تاہم طلائی پتہ کئی گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا، اور اس سے 7 کروڑ 72 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔