اینڈی مرے کو اب کوچ کی ضرورت نہیں، ٹم ہنمین

November 21, 2017

لندن (نیوز ڈیسک)سابق برطانوی ٹینس سٹار ٹم ہنمین کا کہنا ہے کہ اینڈی مرے کو اب کسی کوچ کی ضرورت نہیںہے، واضح رہے کہ سکاٹش پلیئر نے گزشتہ دنوں ایوان لینڈل کو اس منصب سے الگ کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، تین بار کے گرینڈ سلم اینڈی دو مختلف مواقع پر لینڈل کی خدمات بطور کوچ حاصل کرچکے ہیں، ان کی سنگت میںاینڈی نے تین گرینڈسلم ٹائٹلز کے علاوہ دو اولمپک گولڈ میڈلز بھی اپنے نام کئے ہیں، اینڈی مرے کے دیرینہ دوست اور انگلینڈ کے سابق نمبرون ٹینس پلیئر ہنمین نے مزید کہا کہ ویسے تو میری دانست میں اینڈی مرے کو اب کسی کوچ کی ضرورت نہیںہے لیکن پھر بھی اگر وہ اس جگہ کسی کو لانا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں جیمی ڈیلگیڈو اس کیلئے موزوں ثابت ہوسکتے ہیں، وہ طویل عرصے سے سکاٹش کوچنگ ٹیم کے ممبر رہے ہیں، جہاں تک میںسمجھتا ہوں کہ کھیل سے متعلق اینڈی کی معلومات اور تجربہ اتنا وسیع ہوگیا ہے کہ اب انہیںاپنے کوچنگ سٹاف میںمزید کسی شخص کو رکھنے کی ضرورت نہیںہے، جیمی اعلیٰسطحپر کھیلتے بھی رہے اور انہوںنے جائلز مولر کے ہمراہ کوچ کی ذمے داری بھی نبھائی ہے۔ ہنمین نےمزید کہا کہ میںنے ومبلڈن میں اینڈی کو سخت محنت کرے ہوئے دیکھا وہ کھیل میں واپسی کا جذبہ رکھتا ہے، ابھی سیزن شروع ہونے سے قبل اس کے پاس 6یا7ہفتے موجود ہیں، میںپراعتماد ہوںکہ وہ نئے سیزن میں نئی شروعات کیلئے تیار ہوجائیں گے۔