تعلیم کے بغیر کو ئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، مفتی عبدالمجید

November 21, 2017

بر منگھم(پ ر)تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔بر طا نیہ میں بسنے والے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی دینی ودنیوی تعلیم سے آراستہ کرنے کا اہتما م کریں۔بر طا نیہ میں مسلم کمیونٹی کی ترقی کا انحصار پڑھے لکھےاور ماہر نوجوانوں پر ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہیڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بر طا نیہ میں کارخانوں کی بندش، نئی ٹیکنالوجی کے استعما ل اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان کی وجہ سے مسلمان نوجوانوں کی بڑی تعداد بیروزگاری کا شکارہے ۔بے روزگاری اور جہا لت کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جرائم کی طرف ما ئل ہو رہی ہے۔ بر طا نیہ کے جن علا قوں میں مسلما ن آبادی کی اکثریت ہے وہاں کے علا قوں کی حالت تعلیم، صحت، روزگار اور صفا ئی کے حوالے سے انتہا ئی نا گفتہ بہ ہے۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ مذہبی ،سیا سی اور سما جی رہنما ؤں کا فرض ہے کہ وہ مسلما نوں کے ان مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچا نے کیلئےعملی جدوجہد کریں۔والدین کو بھی چاہیے کہ نئی نسل کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔