بیوی سے جھگڑا،شوہر نےپیڑول چھڑک کر آگ لگالی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

November 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار کے قریب رہائش پذیر 35 سالہ کمال ولد تیمور نے اہلیہ سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر پیٹرول اپنے اوپر چھڑک کر آگ لگالی ،جس کو شدید تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کےمطابق جھلسنے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔