ایشوریا رائے تقریب کے دوران میڈیا پر برستے ہوئے رو پڑیں

November 21, 2017

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے ایک تقریب کے دوران میڈیا پر برستے ہوئے روپڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کی سالگرہ پر تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے اعلان کرنا تھا کہ وہ معذور بچوں کی سرجری کروائیں گی تاہم تقریب میں ایشوریا کی والدہ اور بیٹی بھی موجود تھی ۔

تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران تقریب ا داکارہ نے فوٹوگرافرز کو خاموش رہنے کو کہا لیکن فوٹوگرافرز نے ان کی ایک نہ سنی اور شور بر قرار رکھا۔

اداکارہ کے بارہا کہنے کے باوجودخاموشی نہ ہوئی جس کے باعث اداکارہ حاضرین محفل کے سامنے رو پڑیں ۔