ہالی ووڈ فلم پراؤڈ میری کا انٹرنیشنل ٹریلر ریلز

November 22, 2017

ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم پراؤڈ میری کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بابک نجفی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھو م رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کی گینگ میں کافی فعال کردار ادا کرتی ہے ،تاہم ایک نوجوان سے ملاقات اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل کردیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تاراجی پی ہینسن، نیل میک ڈونو، ڈینی گلوور، زینڈر بارکلے، مارگریت ایوری اور ایلکس زیواک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گلین ایس گینر اور پال شف کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے برس12جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔